مکرمی! قوم کی خوش نصےبی ہے کہ اس پرفتن دور مےں بھی محب وطن افراد نے نظرےہ پاکستان کا علم بلند کےا ہوا ہے ان افراد کو رب العزت نے بے پناہ عزت سے نوازتے ہوئے قوم کے دلوں مےں ارفع مقام عطا فرماےا ہے جو صرف اےک اللہ کے بابرکت ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے حق وسچ کا علم بلند کرنے سے کبھی نہےں ڈرتے اور ےہی وجہ ہے کہ پاک رب کی ذات ان سے نظرےہ پاکستان کا اعلیٰ وارفع کام لے رہی ہے۔ مےں پاکستان پائندہ باد کانفرنس میں شامل نہیں تھا لےکن آج ان سطور کے ذرےعے مےں بھی حلف لےتا ہوں کہ ”مےں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر سچے دل سے عہد کرتا ہوں کہ اپنے پےارے وطن پاکستان کے اساسی نظرےہ کے تحفظ فروغ اور اس پر عمل کرنے کو اپنا جزواےمان سمجھوں گا اور پاکستان کی سالمےت اور استحکام پر اپنے تمام ذاتی طبقاتی اور علاقائی مفادات پر مقدم رکھوں گا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ پر مےرا اےمان ہے اور قائداعظمؒ کے فرمان کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا مےری منزل مراد ہے نظرےہ پاکستان ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد کے حصول اور وطن عزےز پاکستان کو جدےد اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد مےرا نصےب العےن ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس عہد کو پورا کرنے اور پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دےنے کی توفےق عطا فرمائے (آمےن)“
(شبر علی چنگےزی 0321-3177967)
(شبر علی چنگےزی 0321-3177967)