نیویارک (طیبہ ضیا) علی احمد کرد کی امریکہ میںیوم آزادی کے تقریبات میں شمولیت متوقع ہے۔ نیویارک میں یوم آزادی پریڈ کمیٹی نے علی احمد کرد کو گرینڈ مارشل بنانے کی بجائے رحمان ملک کو مدعو کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ تشویشناک صورتحال کے ردعمل میں نیویارک میں مقیم وکلاءنے علی احمد کرد کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔ لوکل اردو اخبار کی ایک خبر کے مطابق وکلاءکے نام سے سیاست چمکانے والے چند افراد نے علی احمد کرد کا سرکاری تقریبات میں شمولیت نہ کرنے کا من گھڑت بیان جاری کیا جس کی علی احمد کرد نے تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ ایک سرکاری عہدیدار کی جانب سے علی احمد کرد کو امریکہ کا ویزہ سے انکار کی اطلاع لوگوں میں غلط فہمی کا باعث بنی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38