لاہور: برائلر سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

25 جولائی 2009 (14:38)
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون کی سطح پر 12 سبزیاں\\\' 12 پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو لہسن دیسی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 10 روپے اضافے سے 74 روپے\\\' ادرک چائنہ 10 روپے اضافے سے 99 روپے\\\' ادرک تھائی لینڈ 14 روپے اضافے سے 84 روپے\\\' پالک ایک روپے اضافے سے 7 روپے\\\' کھیرا 6 روپے اضافے سے 34 روپے\\\' پھول گوبھی 8 روپے اضافے سے 34 روپے\\\' گھیا توری سفید 7 روپے اضافے سے 28 روپے\\\' گھیا توری کالی 2 روپے اضافے سے 32 روپے\\\' مٹر 5 روپے اضافے سے 119 روپے\\\' شملہ مرچ 9 روپے اضافے سے 30 روپے\\\' سبز مرچ 18 روپے اضافے سے 39 روپے اور حلوہ کدو کی قیمت 3 روپے اضافے سے 15 روپے ہوگئی ہے۔ پھلوں میں ایک کلو سیب سفید 2 روپے اضافے سے 44 روپے\\\' سیب امبری 2 روپے اضافے سے 58 روپے\\\' آم دسہری 20 روپے اضافے سے 70 روپے\\\' آم سندھڑی 10 روپے اضافے سے 64 روپے\\\' آم انور رٹول 8 روپے اضافے سے 64 روپے\\\' آم دیسی 4 روپے اضافے سے 28 روپے\\\' آم لنگڑا 5 روپے اضافے سے 39 روپے\\\' کھجور 10 روپے اضافے سے 104 روپے\\\' آلو بخارا 20 روپے اضافے سے 120 روپے\\\' انگور گولہ 9 روپے اضافے سے 79 روپے\\\' جامن 10 روپے اضافے سے 44 روپے اور مٹھا درجن کی قیمت 2 روپے اضافے سے 46 روپے ہوگئی ہے اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 15 روپے اضافے سے 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔