پی آئی اے نے لاہور سے پیرس، میلان کیلئے فلائٹ کا شیڈول یکم اگست سے تبدیل کر دیا

25 جولائی 2009 (14:30)
پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) پی آئی اے نے لاہور سے پیرس ، میلان کے لئے فلائٹ کا شیڈول یکم اگست سے تبدیل کر دیا اب یہ فلائٹ لاہور سے پیرس ، میلان کے لئے بدھ کی بجائے اتوار کو آیا اور جایا کرے گی۔ تمام مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی لاہور سے واپسی کی تاریخ اور دن کی تبدیلی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اور ٹکٹ کی ری کنفرمیشن کے لئے پی آئی اے کے یونیک نمبر 111786 786 پر رابطہ قائم کریں۔