برسلز (نامہ نگار) پاکستان پریس کلب بیلیجئم کے سینئر ایڈوائزر اور ممتاز صحافی وقار ملک نے گزشتہ روز بیلجیئم کے دورے پرآئے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی اس دوران وقار ملک سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بیلجیئم میں پاکستان پریس کلب کا قیام ایک خوش آئند امر ہے اور اس سے مثبت اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایسے صحافی جو بیرون ملک اخبارات و جرائد سے منسلک ہیں ان کو چاہئے کہ پاکستان کا اصل امیج اجاگرکریں تاکہ مغربی دنیا کو پاکستان کے حالات سے آگاہی حاصل ہو اس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات اور پاک فوج کے تعاون سے دہشت گردوں کو اس وقت سوات مالاکنڈ اور قبائلی علاقوں میں شکست کا سامنا ہے۔ آپریشن کے دو ماہ بعد ہی عوام کی اپنے اپنے گھروں میں واپسی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں زرعی انقلاب لانے میں مصروف ہے تاکہ ملک اجناس کی پیداوار میں خودکفیل ہو سکے اور پاکستان کو معاشی آزادی حاصل ہو سکے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024