پسوال خاندان کے افراد کی وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے خصوصی ملاقات

25 جولائی 2009 (14:29)
برسلز (نامہ نگار) بیلیجئم میں مقیم پسوال خاندان کے افراد نے چودھری محمد ارشاد اور فلک شیر آف پسوال کی سربراہی میں خصوصی ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پسوال خاندان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک وقوم کی تعمیر میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں موجودہ صورت حال میں پاکستانی لاتعداد مسائل کا شکار ہیں۔ ان حالات میں ہمیں ایک قوم بن کر محبت کے رشتے استوار کر کے ملک کی تعمیر اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔