حلقے میں ہراج برادران کی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری ہو چکے: پیر وقاص شاہ

Jan 25, 2025

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)تحصیل کبیروالا حلقہ این اے 144 اور دونوں حلقے پی پی 212 اور 205 میں ہراج برادران کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ترقیاتی کام جاری ہو چکے ۔ تینوں حلقوں میں اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کروائے گئے جس سے الیکشن کمپین میں کیے گئے۔ وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہو چکا اور ہر یوسی میں کام جاری ہیں ۔سیوریج نالیوں اور سولنگ کے علاوہ دیگر مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تحصیل کبیروالا کے ہر شہر ہر دیہات کی محرومیوں کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ہراج گروپ کے رہنما ایڈمن چلر پارٹی ہراج گروپ پیر وقاص شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں