اگیتی کپاس کسان اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بہترین انتخاب: چودھری شاہد اقبال

Jan 25, 2025

قجلہ آرائیں(نامہ نگار)اگیتی کپاس کسان اور ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے بہترین انتخاب ہے،فروری اور مارچ میں کاشت شدہ کپاس سے 70 من فی ایکٹر تک پیداوار کا حصول ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) دنیاپورچوہدری شاہد اقبال نے کاشتکاروںاور محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ عملہ اور وزیر اعلی کے زرعی گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام کے تحت کام کرنیوالے ایگری گریجویٹس کے درمیان اگیتی کپاس کی تجویذاور پیداواری ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگیتی کپاس اور مکئی کے اخراجات و آمدن کے تقابلی جائزہ کے مطابق اگیتی کپاس بہت زیادہ منافع بخش انتخاب ہے۔ اگیتی کپاس سے بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے ٹرپل جینز اقسام کا انتخاب کریں۔  بوقت کاشت فاسفورسی اور پوٹاش کھادوں کا استعمال کریں۔ پیاز میں محفوظ کاشت کر کے بھی مزید منافع کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے زرعی گریجویٹس اور فیلڈ اسسٹنٹ کوسختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسان تک اگیتی کپاس کا پیغام پہنچانا ہے اور ساتھ انکی زرعی رہنمائی کیلئے بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔

مزیدخبریں