لاہور( نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) مرکزی مسلم لیگ کے مزمل اقبال ہاشمی نے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ مہنگی بجلی، ناقابلِ برداشت ٹیکسز اور بدتر معاشی صورتحال نے صنعت کو مفلوج کر دیا ہے۔ پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 کی بندش ایک قومی المیہ ہے۔
مہنگی بجلی ، معاشی بحران نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی
Jan 25, 2025