
کراچی : ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔ اے او او اے نے وزیراعظم کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا رہا ہے۔