برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر اپنی سالگرہ کی تقریب میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا انکشاف

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر اپنی سالگرہ کی تقریب میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم جانسن نے سال 2020 میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنی حکومت کے نافذ کردہ کورورنا ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ بورس جانسن کی اس وقت کی اہلیا کیری نے مبینہ طور پر لندن میں ڈاننگ اسٹریٹ پر واقع سرکاری رہائش گاہ میں کابینہ کے اجلاس کے کمرے میں ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ اس پارٹی میں تیس افراد نے شرکت کی تھی جبکہ اس وقت کورونا وبا کے ضوابط کے تحت صرف چھ افراد کو ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت تھی۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے پارٹی گیٹ الزامات کے جواب میں بتایا کہ جانسن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے عملہ صرف کچھ دیر کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔