کھاد بحران سندھ مافیا نے پیدا کیا‘ مشیر وزیر اعظم
پڈعیدن (نامہ نگار) سندھ میں کھاد بحران با اثر افراد نے پیدا کیا، آٹا، چینی، بحران و مہنگائی نوازشریف،زرداری، اور چوہدری برادران شامل ہیں،کیوں کہ تمام ملیں انہیں کی ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر ارباب غلام۔رحیم کی پڈعیدن میں میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر ارباب غلام رحیم نے پڈعیدن کے دورا میں میڈیا اور پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ان کے لیے خطرناک اور خطرہ ہیں جو انہیں روز تنگ کر رہے انکو چلنے نہیں دیتے ہیں۔ کھاد کا بحران سندھ کے مافیا کا ہے جنہوں نے کمپنیوں سے تمام۔کھاد خریدا ہواہے ڈن کیا ہواہے اور اسکو منافع پر فروخت بھی کررہے ہیں اور دوسری طرف وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ واحتجاج بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھاد کی قلت وذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے وفاق کی نہیں۔صوبائی حکومت کے ظلم وزیادتی کے باوجود یوتھ عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کھاد کے بحران میں سندھ میں ایک بااثر نے کمپنی سے کھاد لیکر زخیرہ کرکے مہنگے داموں بیچ رہا ہے۔آٹا ،چینی بحران و مہنگائی میں جہانگیر ترین نہیں،نوازشریف، ذرداری ،چوہدریوں کی وجہ سے ہے۔ جہانگیر ترین کی ایک دو ملیں ہیں ،باقی سب ملیں نوازشریف ،ذرداری اور چوہدری صاحبان کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس تو ایک آٹے کی چکی بھی بھی نہیں میری طرح۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف جھانسہ دیکر بیرون ملک گئے نوازشریف اْس وقت واپس آجائیں گے جب پاسپورٹ ختم ہوجائے گا ،یا جب وہاں والے ان کو رہنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹنڈوالہ یار واقع افسوناک ہے۔جو کسی مافیا نے کریاہے یہ دو گروپ کے درمیان پرانا جھگڑا چلا آرہاہے اس کو کچھ لوگ قومیت کا رنگ دے رہے ہیں اور سندھی مہاجر فساد کرانا چاہتے ہیں ،اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما امتیاز راجپر۔ عدنان سومرو۔ اختر راجپر۔ منور علی شر اور مختیار احمد راجپر بھی موجود تھے۔