گوادر میگا پراجیکٹس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا :خالد منصور
گوادر(پی پی آئی) وزیر اعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سی پیک افیئرز خالد منصور نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی تکمیل سے مستقبل قریب میں پاکستان بلکہ پورے ریجن میں معاشی انقلاب برپا ہوگا موجودہ وفاقی حکومت گوادر اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر سنجیدہ ہے گوادر جیسے میگا پراجیکٹس سے یہاں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور یہاں کے لوگوں کو تعلیم اور معاشی ترقی کے مواقع میسر ہونگے دورہ گوادر کے بعد انھوں نے بتایا کہ گوادر ماسٹر پلان،گوادر میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی جیسے میگا پراجیکٹسجاری ہیں۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے۔ پاک چائنا ووکیشنل سینٹر کے علاوہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے بہتری آئے گی۔