اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کے دل میں بستے ہیں، معاون خصوصی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ایوب آفریدی کی قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات۔ صالح محمد خان سواتی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری واپڈا، ڈاکٹر حیدر علی ایم این اے اور ممبر پبلک اکانٹس کمیٹی بھی ہمراہ تھے.معاون خصوصی کا یہ کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں اور حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔