کراچی میں مطلع صاف‘ رات میں موسم سرد رہنے کا امکان
کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا، آج صبح کے اوقات میں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک شہر قائد سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔