Waqt News
Thursday | June 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ٹرمپ کیلئے بڑی پریشانی، سابق نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
  • شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر چلے گئے
  • عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام بتا دیا
  • گاڑیوں کی درآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز
  • برطانیہ میں گھروں کی قیمتیں گرِ گئیں

نشان منزل …حضرت ابو بکر صدیق ؓ

Jan 25, 2022 8:29 AM, January 25, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نشان منزل …حضرت ابو بکر صدیق ؓ

اسلام وہ حقیقت ہے کہ منکر بھی جسے انکار کے باوجود کلی طور پر جھٹلا نہیں سکتا،اسلام چونکہ دین فطرت ہے اور تمام فطری تقاضوں کو بہترین طریقے سے پورا فرماتا ہے اس لیے دنیاوی کامیابیوں کے پیچھے بھی ’’تحقیق‘‘باآوازبلند یہ ثابت کرتی نظر آتی ہے کہ انسان اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے بغیر دنیاوی ترقی کی منازل بھی طے نہیں کر سکتا۔جب اس کے ظاہری پہلو سے بڑھ کر باطنی پہلو پہ توجہ مبذول ہو تو سمجھ آتی ہے کہ یہ عظیم اور انمول مگر واحد ذریعہ ہے جو بشر کو بندہ بناتا ہے اور بندے کو تراش کر بندگی کی لذتوں سے آشنا کر دیتا ہے۔بتوفیق الٰہی یہ آشنائی گرہیں کھولتی جاتی ہے کہ خالق کون ہے؟مخلوق کی کیا حیثیت ہے؟کارگہہ حیات کیا ہے اورامتحان کیا ہے؟زندگی کیا ہے اور موت کیا ہے؟مردود کون ہے اور مقرب ہونا کیا ہے؟فنا کی حدود کیا ہیں اور حیات ابدی کیا ہے؟اللہ پاک نے انبیا ورسل ؑ کو مخلوق کی تربیت کا فریضہ سونپا اور ان عظیم ہستیوں میں  رسول اللہ ؐ کو امام الانبیاؐ مبعوث فرمایا۔اگر کل بشریت کو دوحصوں میں تقسیم کیا جائے تو ایک جماعت انبیاء  ورسل ؑ کی اور دوسری غیر انبیا کی ہو گی۔امت  رسول اللہ ؐ کو اللہ کریم نے بے شمار عظمتوں میں سے ایک ایسی منفردعظمت عطا فرمائی ہے کہ جس کا ذکر بھی کلام ذاتی میں فرمایاکہ کل بشریت میں دو ہستیاں ایسی ہیں جنہیں معیت ذاتی نصیب ہوئی۔

ٹرمپ کیلئے بڑی پریشانی، سابق نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

تما م انبیاء کو ہمیشہ معیت نصیب رہتی ہے لیکن وہ معیت صفاتی ہوتی ہے۔اہل اللہ کو جو معیت نصیب ہے وہ بندے کی صفات سے مشروط ہوتی ہے۔انبیاء میں نبی اکرمؐ اور غیر انبیاء میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ وہ ہستیاں ہیں جن کی ذات ہائے مقدسہ کو اللہ کریم کی ذاتی معیت نصیب ہے۔فرمایا:  پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب وقت ہجرت نبی اکرمؐ حضرت ابو بکر صدیقؓکے کندھوں پہ سوار تھے تو عالم خلق کو حضورؐ سے تعلق حضرت صدیق اکبرؓ کے وجود مبارک سے نصیب تھا۔عشق نبوی کی بات ہو یا اطاعت رسول کی،بندگی کی عظمتیں ہوں یا نبیؐ کی تربیت کا عملی نمونہ اگر نشانِ منزل کے طور پر چناؤ کرنا ہو تو سر فہرست نام مبارک آئے گا۔حضرت ابو بکر صدیقؐ۔حضرت ابو بکر صدیق کی پیدائش عام الفیل سے تین سال بعد بمطابق 50ق ھ574/ ئ￿  کو عثمان بن ابی قحافہ کے گھر مکہ المکرمہ میں ہوئی۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ام الخیر سلمیٰ اور قبیلہ قریش کی شاخ بنو تمیم تھا۔آپ کا سلسلہ نسب ساتویں پشت پر جا کر نبی کریم ؐ سے ملتا ہے۔آپ کی ازواج مبارکہ کی تعداد چار،تین بیٹے اور تین ہی بیٹیاں تھیں۔آپ کا ذریعہ معاش تجارت تھا آپ  اہل مکہ میں متمول اور قابل احترام حیثیت کے مالک تھے۔آپ کا دور خلافت دو سال تین ماہ اور گیارہ دن تھا۔آپ نے 22جمادی الثانی 13ہجری بمطابق23اگست 634ء کو تریسٹھ برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں دار فانی سے پردہ فرمایا۔آپ کی شان کے مطابق نبی کریم ؐکی خدمت میں بچپن ہی سے مامور فرما دئیے گئے۔بالغ افراد میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پہلی ہی دعوت پرمشرف بااسلام ہوئے۔آپ کی مکی زندگی سے لے کر وصال نبوی ؐکے دن پیشانی مبارک پر بوسہ دینے تک ہمہ وقت حاضر خدمت اور تعمیل حکم میں سر تسلیم خم رہے۔نبی کریم ؐ کا مبارک  ارشاد ہے ہم نے ہر شخص کے احسان کا بدلہ چکا دیا مگر ابو بکر صدیقکے احسانات ایسے ہیں کہ ان کا بدلہ اللہ جل شانہ ہی عطا فرمائے گا۔آپ واحدہستی ہیں جنہیں مسلسل چار نسل تک شرف صحابیت نصیب ہوا۔والد محترم حضرت ابی قحافہ،آپ،صاحبزادے حضرت عبدالرحمن اور پوتے حضرت ابو عتیق محمد۔آپ کے پہلے نام عبد الکعبہ کی تبدیلی عبد اللہ کے ساتھ،صدیق اور عتیق کے القابات دربار رسالت سے نصیب ہوئے۔آپ نے وصال نبوی کے امتحان میں ثابت قدم رہتے ہوئے نو زائدہ اسلامی ریاست کو انتہائی قلیل دور خلافت میں مضبوط بنیاد پر کھڑا کر دیا۔آپ تدوین قرآن،ابتداتسخیرِ عراق وشام،منکرین زکوٰۃکا سد باب نیزانسداد فتنہ ارتداد کا سبب بھی ہوئے۔ یہ تحریر لکھتے ہوئے سوچ رہا ہوں کہ آج ہم کس حال کو پہنچ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی زندگیاں حصولِ زر کے لیے ساز وآواز میں گزریں وہ تو قومی سرمایہ گردانے گئے ااور ان کی پیدائش وموت کے دن ہمیں خوب یادرہتے ہیں مگر وہ ہستیاں جن کی زندگیاں نشان ِمنزل بنیں ان کی یادیں ہم فراموش کیے بیٹھے ہیں

شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر چلے گئے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • آئین کی بالادستی کا"واہمہ"۔

    Jun 07, 2023
  • پنجاب میں سرکاری ملازمین کی مراعات میں بڑی کمی

    Jun 06, 2023 | 13:46
  • پینشن کے منتظر ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

    Jun 06, 2023 | 13:09
  • اعتزاز احسن، گریٹ خان کی آخری اْمیّد

    Jun 07, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ٹرمپ کیلئے بڑی پریشانی، سابق نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی ...

    Jun 08, 2023 | 00:58
  • شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کیے ...

    Jun 08, 2023 | 00:30
  • عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام بتا دیا

    Jun 08, 2023 | 00:25
  • گاڑیوں کی درآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز

    Jun 07, 2023 | 23:36
  • برطانیہ میں گھروں کی قیمتیں گرِ گئیں

    Jun 07, 2023 | 23:29
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آئین کی بالادستی کا"واہمہ"۔

    Jun 07, 2023
  • امپورٹڈ مدد، ناراض بلوچستان اور فوجی جوان!!!!

    Jun 07, 2023
  • اعتزاز احسن، گریٹ خان کی آخری اْمیّد

    Jun 07, 2023
  • ”آتی ہے اردو زباں آتے آتے“

    Jun 06, 2023
  • پھولن دیوی کی رہائی؟

    Jun 06, 2023
  • 1

    آئی ایم ایف سے جان چھڑا کر خود کفالت کی طرف آئیں

  • 2

    سیاسی ایشوز پر چیف جسٹس کے خوش آئند ریمارکس

  • 3

    انچاس ادویات کے زیادہ سے زیادہ نرخوں کی منظوری

  • 4

    شدید غذائی قلت کا خدشہ اور سیاسی عدم استحکام

  • 5

    پاک ایران بارٹر تجارت 

  • 1

    بدھ‘ 17 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 7 جون 2023ء

  • 2

     منگل ‘ 16 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 6 جون 2023ئ

  • 3

     پیر ‘ 15 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 5 جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ڈارصاحب!یقینی کامیابی آپکا مقدر بنے گی

    Jun 07, 2023
  • بند گلی سے نکلنے کا راستہ

    Jun 07, 2023
  • نماز عاشقاں

    Jun 07, 2023
  • آج ہمیں پھر ایک مجید نظامی کی ضرورت ہے

    Jun 07, 2023
  • مضبوط افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن

    Jun 07, 2023
  • جامعات کا کردار

    Jun 07, 2023
  • ،،،جناب عمران خان سے جناب عاصم منیر تک ،،،،

    Jun 07, 2023
  • پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے میں کیوں۔۔۔؟

    Jun 07, 2023
  • داستانِ میجر مسعود کیانی شہید

    Jun 07, 2023
  • قرانی بیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم

    Jun 07, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حقیقت دین اور اصلاح معاشرہ (1)

  • 2

     علم کی فضیلت

  • 3

    خواہشات نفس کی مذمت

  • 1

    پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    ڈھاکہ … 31 مارچ 1948ئ

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جلسہ عام،لاہور30اکتوبر1947ء

  • 1

    بانگ ِ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    ارمغانِ حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group