آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے: خواجہ آصف
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے باچا خان مرکز پشاور میں سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ جتنی قربانیاں اے این پی نے دیں شاید ہی کسی اور پارٹی نے دی ہوں۔ خدائی خدمت گاروں سے تعلق پر فخر ہے۔ چاہتے ہیں کہ ملک میں ووٹ کی عزت بحال ہو۔ آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی نتائج کا ری پلے ہو گا۔ خیبر پی کے میں بی آر ٹی‘ مالم جبہ سکینڈل اور دیگر منصوبوں میں صرف لوٹ مار کی گئی۔ ہمارا ملک اس لئے ٹوٹا کیونکہ ہم اس کا حق نہیں دے رہے تھے۔