کوٹ پنڈی داس: زمیندار کے بیٹے کی ساتھیوں سمیت محنت کش کی بیٹی سے زیادتی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع قصبہ کوٹ پنڈی داس میں 5 نوجوانوں کی محنت کش کی 18 سالہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی۔ ملزمان دوشیزہ کو بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ محنت کش شیر محمدکی اٹھارہ سالہ بیٹی(س) کو نوجوان زمیندار کے بیٹے علی نامی نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کی مدد سے اسے کھیت میں لے جاکر ایک کمرے میں بند کر کے پانچوں ملزموں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس سے دوشیزہ کی حالت غیر ہوگئی جسے بے ہوشی حالت میں کمرے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے علی اور اس کے ساتھیوں سہیل احمد، اسامہ، زوہیب اور احسان عرف شانی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔