پاکستان رہنے آئی ہوں‘ اپوزیشن سے زیادہ گلہ ہیں: ریحام خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریحام خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے آئی ہوں‘ اپوزیشن سے زیادہ گلے ہیں۔ کرسی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے‘ اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔ افغانستان میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ افغانستان کیلئے ریلیف کی فوری ضرورت ہے۔ وزیراعظم ہاؤس‘ اپوزیشن لیڈر اور ہمارے اداروں کو پہل کرنی چاہئے۔ ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کیلئے ایک اچھا تاثر جائے گا۔ سیاست کو بھلا کر سب کو یکجا ہو کر افغانوں کی مدد کرنا چاہئے۔ افغانوں کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔