اپوزیشن کا بیانیہ پیچھے رہ گیا، عمران کی سیاست آگے نکل گئی: حسان خاور
لاہور(نیوز رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ عوامی وزیراعظم عمران خان کا خطاب بغور سننے پراپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج اپوزیشن کا بیانیہ بہت پیچھے رہ گیااور عمران خان کی سیاست بہت آگے نکل چکی ہے۔ اپوزیشن کا مزاحمت کی سیاست سے شروع ہوا سفر، مفاہمت کی بھیک مانگنے کے بعد اب ہزیمت تک آن پہنچا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ عوامی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ کپتان کے ملکی ترقی و خوشحالی اور اچھے دنوں کے بیانیے پر ن لیگ کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ کپتان کے اگلی حکومت بنانے کے حوالے بیان سے کرپٹ اپوزیشن کے کیمپ میں بھونچال آچکا ہے۔ پی ٹی آئی نے محض ساڑھے تین سالوں میں ملکی بنیادوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں جبکہ ملکی معیشت ترقی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ریکارڈ قانون سازی سے عوامی خدمت کے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ ترقی و خوشحالی ملک و قوم کا مقدر بن رہی ہے۔ مریم بی بی کو جان لینا چاہیے کہ قوم صرف اسی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جو قوم کیساتھ کھڑا ہوتا اور جس کا جینا مرنا قوم کیساتھ ہوتا ہے۔