ای سی سی اجلاس :تمباکو کی کم از کم قیمت کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں ای سی سی کے خصوصی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم انڈی کیٹو پرائس کی منظوری دے دی گئی۔ اس فیصلہ کو توثیق کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ فلو کروڈ ورجینیا کی میدانی علاقوں میں فی کلو قیمت 240 روپے اور پہاڑی علاقوں میں فی کلو قیمت 281.13 روپے فی کلو ہوگی۔ وائٹ پتہ تمباکو کی قیمت 149.09 اور بارلے کی انڈی کیٹو فی کلو قیمت 187.50 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نسوار، حقہ تمباکو کی فی کلو قیمت 123 مقرر کی گئی۔