فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس میں گواہان 5 فروری کو احتساب عدالت طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے 5 فروری کو طلب کر لیا۔ فواد حسن فواد عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔ نیب ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا جبکہ فواد حسن فواد ایک ارب 8 کروڑ روپے کا جواب نہ دے سکے۔