انارکلی دھماکہ، دہشت گرد کو لاری اڈے چھوڑنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
لاہور (نامہ نگار) انارکلی دھماکہ کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث دہشت گرد پلانٹڈ ڈیوائس موقع پر رکھنے کے بعد وہاں سے رکشے پہ بیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈہ کے قریب اتارا۔ لاری اڈہ اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا۔ دہشت گرد کی لاری اڈہ تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی ہے۔ دہشت گرد کو لاری اڈہ تک لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔