فرمودہ اقبال
چونکہ عورت کے دل و دماغ کو مذہبی تخیل کے ساتھ ایک خاص مناسبت ہے لہٰذا قومی ہستی کی مسلسل بقاء کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنی عورتوں کو ابتدا میں ٹھیٹھ مذہبی تعلیم دیں۔ جب وہ مذہبی تعلیم سے فارغ ہو چکیں تو ان کو اسلامی تاریخ‘ علم تعزیر‘ خانہ داری اور علم اصول صحت پڑھایا جائے۔
(مضمون اقبال کا عمرانیاتی مطالعہ ’’مصنف ڈاکٹر ابن فرید‘‘ سے اقتباس)