طالبان کی ناروے میں سفارتکاروں سے ملاقات‘ بڑی کامیابی ہے: افغان وزیر خارجہ
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) طالبان وفد نے ناروے میں مغربی سفارتکاروں سے ملاقات کی۔ افغان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی معیشت‘ صحت‘ مرکزی بنک‘ امدادی امور پر بات ہوئی۔ افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا کہ ناروے میں طالبان کا مغربی سفارتکاروں سے ملاقات کرنا بڑی کامیابی ہے۔ طالبان وفد عالمی نمائندوں کے ساتھ ایک سٹیج پر اکٹھا ہوا۔ یورپی نمائندوں سے ملاقاتوں میں افغانستان کو انسانی امداد میں مدد ملے گی۔ طالبان وفد سے ملاقات میں امریکہ‘ فرانس‘ جرمنی‘ اٹلی‘ یورپی یونین اور برطانیہ کے نمائندے موجود تھے۔