دبئی ایکسپو میں قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخہ پیش کر دیا گیا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی ایکسپو 2020ء میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش کر دیا گیا۔ قرآن مجید کے نسخے کی نمائش کا آغاز وفاقی وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا۔ پاکستانی عالمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ شاہد رسام 200 شاگردوں کے ساتھ انمول نسخہ تیار کر رہے ہیں۔