برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے اغوا کر لیا
برکینا فاسو (نیٹ نیوز) افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی فوجیوں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کر کے ایک فوجی کیمپ میں قید کر دیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق باغی فوجیوں نے صدارتی رہائش گاہ پر حملہ کر کے کئی گھنٹے جاری رہنے و الے مقابلے کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اپنے ہمراہ ایک فوجی کیمپ میں لے گئے۔