کاوے موسوی کا شہزاد اکبر کے استعفے پر طنز
لندن (نوائے وقت رپورٹ) کاوے موسوی نے شہزاد اکبر کے استعفے پر طنزیہ بیان میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی قانون کی حکمرانی‘ کرپشن تحقیقات اور عدالتی احکامات کی تعمیل سے وابستگی صفر تھی۔ نیب کی طرح شہزاد اکبر نے بھی کسی کی طرف سے مجھ سے مذاکرات کی کوشش کی۔ کرپشن کے خلاف مقامی یا بین الاقوامی سطح پر شہزاد اکبر کی جدوجہد کا اعتبار نہیں تھا۔