جرمنی کی یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی، حملہ آور کی خودکشی
برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ کی یونیورسٹی کے لیکچر ہال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ جرمن اخبار کے مطابق حملہ آور نے لیکچر ہال میں فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ہائیڈل برگ میں زخمیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔