Waqt News
Monday | May 16, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیراعظم کی صوبوں کویکم جون تک گندم کی خریداری کےاہداف مکمل کرنےکی ہدایت
  • رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے
  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر ٹاسک فورس کا قیام
  • صوبائی وزیر کا کراچی کے تعلیمی اداروں تک منشیات پہنچنے کا اعتراف
  • وزیراعظم کی عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

اور پھر ہوا یوں کہ انسانیت دم توڑ گئی

Jan 25, 2022 6:41 AM, January 25, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 اور پھر ہوا یوں کہ انسانیت دم توڑ گئی

انسانیت ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو انسان سے وابستہ رکھتا ہے اور اگر یہ احساس ہی ختم ہو جائے تو معاشرہ اور قومیں تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ دور حاضر میں اپنی خرابیوں اور برائیوں کو نظر انداز کر کے ہر انسان کہہ رہا ہے کہ شاید یہ وقت یہ دور ہی خراب ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ معاشرے میں انسانیت اور احساس ختم ہو چکا ہے، دم توڑ تی ہوئی انسانیت کا جنازہ اٹھ رہا ہے، پہلے جب کسی کا قتل ہوتا تھا تو دور تک سناٹا چھا جاتا تھا، دل خون کے آنسو روتا تھا، لیکن آج ہر طرف خون کی نہریں بہہ رہی ہیں کسی کی لاش ندی سے ملتی ہے تو کسی کی گٹر سے، تو کسی کی جنگل سے، کسی کے ہاتھ کٹے کسی کے پیر ،کسی کا سر۔ آج انسان نے اپنے اندر سے انسانیت کو اس طرح نکال کر پھینکا ہے جیسے ایک پودے کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہو، آج انسان صرف اپنے لئے جی رہا ہے۔ اسکی زندگی کا مقصد صرف اپنی ذات ہے، سب کو اپنی کرسی، شہرت، عہدہ اور دولت چاہئے۔ کسی کو کسی کی فکر ہے نہ پرواہ۔ جیسے انہوں نے آب حیات پی رکھا ہو، انہیں مرنا یاد ہی نہیں۔اگر ہم اپنے اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے انسانی شکل میں کیسی کیسی عجیب مخلوق سانس لے رہی ہے۔ مخلوق اس لئے کہنا پڑا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کہا ہے۔ سوال یہ ہے کیا واقعی آج کا انسان اس پیمانے پر پورا اترتا ہے؟ کہتے ہے جب ضمیر ملامت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جائے کہ انسانیت ختم ہو گئی۔ابھی سانحہ مری میں حکومتی غفلت اور لالچی افراد کے پیسوں کی ہوس کی وجہ سے معصوم بچوں23 مردوخواتین کی ہلاکتوں کے افسوناک واقعہ کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ لاہور کا دل کہلانے والی انارکلی بازارمیں دہشت گردی کا افسوناک واقعہ رونما ہوگیا جس میں تادم تحریر 9 سالہ معصوم بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 32مردوخواتین اور بچے زخمی ہوگئے تھے ،دہشتگردی کے اس افسوناک واقعہ کی وجہ سے جہاں لاہور کی فضا سوگوارہوئی وہی دھماکے کے قریب واقع پرائز بانڈ کی دکانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور مختلف موبائل فونز کی فوٹیج میں کچھ ایسے شرمناک مناظر بھی آنکھوں کے سامنے آئے جن کو دیکھ کر دل دہل کر رہ گیا ،انارکلی دھماکے میں زخمی سڑک پر تڑپ رہے تھے جن کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے وہاں پر انسانیت کے جذبے سے عاری کچھ مفاد پرست لوگ پرائز بانڈ کی دکانوں پر لوٹ مار کرنے کیساتھ ساتھ سڑک پر بکھرے پیسے اور پرائزبانڈز سمیٹتے رہے، کچھ نے تو وہاں پر ٹھیلے والے کے بکھرے ناریل اور پرانے کپڑوں کو بھی مال غنیمت سمجھتے ہوئے نہ بخشا، خیال رہے کہ دھماکے کے بعدلٹنے والی پرائز بانڈ کی ایک دکان کا مالک بھی زخمیوں میں شامل تھا جو انتہائی بے بسی کے عالم میں اپنی جمع پونجی لٹتے ہوئے دیکھتا رہا ، افسوناک بات یہ بھی ہے کہ لوٹ مار کے اس گھنائونے عمل میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے اسکی تفتیش توشروع کردی ہے مگر ابھی تک معاشرے کے یہ ناسور قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔ ان مناظر کو دیکھنے کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ابھی تو چند دن پہلے ہی ہم برفباری کے طوفان میں 23 افراد کی ہلاکت پرمری والوں کی بے حسی کا رونا رو رہے تھے مگر یہاں تو سب کے ضمیر ہی مرے ہوئے ہیں، کس کس کا رونا روئیں یہاں تواندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔یہی نہیں ہم سب ہمیشہ سے دیکھتے آ رہے ہیں کہ رمضان المبارک، عید یا کوئی بھی خوشی کا تہوار ہو تو ارض پاک میں ناجائز منافع کے حصول کیلئے اشیائے ضروریہ کے نرخ یہ کہتے ہوئے بے تحاشا بڑھا دئیے جاتے ہیں کہ ہم نے بھی تو اسی سیزن میں ہی کمائی کرنی ہے، پس ثابت ہوا کہ ہم بحثیت قوم سب مری والے ہیں بس ذرا برف باری ہونے کی دیر ہے.افسوس صد افسوس کہ انسانیت دم توڑ رہی ہے۔ آج اصل میں انسان کی رگ رگ میں حیوانیت اور بربریت کا خون دوڑتا ہے، وہ جب ظلم کرنے پر آتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ جن پر ہم ظلم کی داستانیں رقم کر رہے ہیں وہ بھی ہماری ہی طرح کے انسان ہیں، جس کے بعد بے اختیار منہ سے نکلتا ہے کہ انسانیت کہاں مر گئی؟ کوئی تو انسان کو انسانیت سے ملا دے،اسی صورتحال پر کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس معاشرے میں سب چلتا ہے پھر وہ معاشرہ مشکل سے ہی چلتا ہے۔ ہمیں اِس دوڑ سے باہر نکلنا ہوگا اور اپنے آپ کو پہچاننا ہوگا کہ ہم کون ہیں اور ہمیں پیدا کرنے کا مقصد کیا ہے، جس دن ہم نے اِس مقصد کو سمجھ لیا ہمیں اپنا آپ خود بخود باعزت محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔اِبن بطوطہ کا قول ہے کہ اِنسان ایک ایسا غافل منصوبہ ساز ہے کہ وہ اپنی ساری پلاننگ میں کبھی اپنی موت کو شامل ہی نہیں کرتا ہم میں سے اکثریت یہ سوچ کر جی رہی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اِس دنیا سے نہیں جانا اور نہ ہم نے اپنے کرموں کا کوئی حساب دینا ہے۔ 

کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی

  بہتر ہے کہ نہ ڈالو ستاروں پہ کمندیں۔۔۔انسان کی خبر لو کہ وہ دم توڑ رہا ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • عامر لیاقت نے دانیہ سمیت سب سے معافی بھی مانگ لی,پاکستان ...

    May 15, 2022 | 12:13
  •  سمندر پار پاکستانی اور امریکی سازش 

    May 15, 2022
  • عمران خان کی طرح امریکہ بھیک مانگنے نہیں جارہا:بلاول بھٹو ...

    May 14, 2022 | 23:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم کی صوبوں کویکم جون تک گندم کی خریداری کےاہداف مکمل ...

    May 16, 2022 | 20:57
  • رواں سال 31 ہزار253 افراد سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے

    May 16, 2022 | 20:02
  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر ٹاسک فورس کا قیام

    May 16, 2022 | 17:56
  • صوبائی وزیر کا کراچی کے تعلیمی اداروں تک منشیات پہنچنے کا ...

    May 16, 2022 | 17:43
  • وزیراعظم کی عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

    May 16, 2022 | 17:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • ’’سابقہ ڈومیسٹک سسٹم فراڈ ‘‘سابق چیئرمین پی سی ...

    May 15, 2022
  •  سمندر پار پاکستانی اور امریکی سازش 

    May 15, 2022
  •  پاکستان کو ستے خیراں

    May 14, 2022
  •   قومی اسمبلی کااجلاس صرف ایک گھنٹہ ہی چل سکا

    May 14, 2022
  • 1

    پانی کی قلت اور اس سے جڑے مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے

  • 2

    عمران خان قتل سازش ثبوت پیش کرنے چاہئیں

  • 3

    خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ  ساتھی سمیت ہلاک

  • 4

    حکومتی گورننس‘ غیریقینی کی فضا سسٹم کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے

  • 5

    متحدہ عرب امارات کے صدر کا انتقال پرملال

  • 1

    پیر ، 14 شوال 1443ھ‘ 16 مئی 2022ء

  • 2

    اتوار ، 13 شوال 1443ھ‘ 15 مئی 2022ء

  • 3

    ہفتہ ،    12 شوال 1443ھ‘ 14  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کیا تباہ حال معیشت کی بحالی ممکن ہے؟

    May 16, 2022
  • ہمارے دیہات توجہ چاہتے ہیں

    May 16, 2022
  • جانے کے بعد

    May 16, 2022
  • یہ دسترخوان پر پہلا لقمہ خود اٹھاتے ہیں

    May 16, 2022
  • کتاب کلچر اور کتاب میلہ

    May 16, 2022
  • شادیوں میں ون ڈش کی پابندی  کا حکومتی فیصلہ

    May 16, 2022
  •  وزارت پیٹرولیم کی عوام دوست حکمت عملی  

    May 16, 2022
  • حج اخراجات … وفاقی وزیر مذہبی امور کے لیے چیلنج

    May 16, 2022
  •  حالات کب اور کیسے تبدیل ہوں گے؟

    May 16, 2022
  • ’’ عالمی گرو‘‘کا حقیقی چہرہ 

    May 16, 2022
  • 1

    فیصل عرفان کی تحقیق و تدوین) پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے) 

  • 2

    معاشی اور سیاسی استحکام کیوں ضروری ہے؟ 

  • 3

     درخت اور پودوں کی اہمیت 

  • 4

    تقاضائے وقت

  • 5

    باران ِ رحمت

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایمان اور اجر

  • 2

    ایمان کا ثمرہ

  • 3

    ایمان اور اعمالِ صالحہ (۲)

  • 1

    قدیم روایت‘ قدیم ذہنیت‘ قدیم نفسیات

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    ادنیٰ ملازم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان و ضبط

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    از خطبات اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    اقبال

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group