کورونا وائرس کا خاتمہ
مکرمی! کورونا وائرس وائرسوں کا ایک بہت بڑا کنبہ ہے جو لوگوں میں عام ہے جو بخار، کھانسی، سانس کی قلت یا سانس لینے میں دشواری جیسی علامات میں ظاہر ہوتا ہے۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے وسطی شہر ووہان میں دسمبر 2019 ء کے شروع میں آیا، جس کے بعد یہ وبا دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیلنا شروع ہوئی اور تقریباََ ہر خطہ اس وبا سے متاثر ہوا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020ء کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔پنجاب حکومت کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں سب سے آگے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہترین اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب میں سات کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے اِس لحاظ سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، جہاں اتنی بڑی تعداد میں ویکسین لگائی گئی، ویکسینیشن کا سب سے بڑا مرکز ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم ہے، جہاں بیرون ملک جانے والوں سمیت ہر خاص و عام کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ (عثمان مشتاق،نارووال)