پاکستان کا اصل مسئلہ اسلامی نظام سے محرومی ہے
مکرمی! اسلام دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔ پاکستان اسی کے لیے وجود میں آیا ہے۔ لیکن آج تک اس سے محروم ہے۔ اسلام میں حاکم اعلیٰ اللہ تعالیٰ ہیں جن کا آئین و دستور قرآن و سنت ہے اس کے علاوہ دنیا کے تمام آئین و دستور کفر، ظلم،فسق، شرک و گمراہی ہیں۔ پاکستان میں بھی قرآن و سنت کی بجائے آج تک کفر و گمراہی کا دستور جمہوریت رائج و نافذ ہے جس کی وجہ سے یہ ملک طرح طرح کے مسائل و مشکلات کا شکار اور غیروں کا غلام و محتاج ہے۔ جب تک یہ اپنے اصل دستور قرآن و سنت پر نہیں آئے گا۔ اس کے لیے کامیابی و ترقی کی کوئی راہ نہیں کھلے گی بلکہ مسائل روز بروز بڑھتے جائیں گے۔ اسلام کے ایک حکم جہاد کو لے لیں کہ اس میں کتنی خیرو برکت ہے۔ اسی سے مسلمانوں کی معشیت درست اور مضبوط ہوتی ہے۔ اسی سے دنیا میں امن و امان قائم رہتا ہے۔ اب جب سے مسلمانوں نے جہاد چھوڑا ہوا ہے خود بھی ذلیل و خوار ہیں اور دنیا بھی امن و امان سے محروم ہے۔(ابوعبداللہ مجاہد، مرکز طیبہ،مریدکے)