علی پور چٹھہ کے 215سکول زبوں حالی کا شکار، 2479کنال اراضی پر قبضہ
علی پور چٹھہ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم کی بے حسی، پی پی 52 کے 215سکول زبوں حالی کا شکار۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم دستیابی۔ طلبہ و طالبات آلودہ پانی پی کر امراض معدہ کا شکار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ آبادی اور گردونواح کے 110چھوٹے بڑے قصبات دیہات پر مشتمل سٹی گوناں گوں مسائل کا شکار ہے شہر سے ملحقہ 2479کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپس کے تصرف میں ہے حکومتی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے چھڑانے کیلئے ماضی قریب میں اے سی وزیرآباد کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا اور 250کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی مگربااثر قبضہ مافیا کے دبائو کے تحت کاروائی مثبت نتائج نہ لاسکی۔حلقہ پی پی 52میں 215 گرلز،بوائز پرائمری سکول ہیں جوکہ اکثر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ ان سکولز میں ایک بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کو یقینی نہیں بنایا گیا۔اسکے علاوہ شہرکی ایک لاکھ آبادی کیلئے صرف ایک بوائز ہائی سکول ، 2 گرلز ہائی سکول ہیں جوکہ ضروریات کے پیش نظر ناکافی ہیںاور نئے سکولوں کی تعمیر ناگزیر ہے۔