جمال ناصر چیمہ کی معززین علاقہ سے ملاقات،مسائل سنے
گکھڑ منڈی (نامہ نگار ) سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کے وائس چیئرمین اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 53چوہدری جمال ناصر چیمہ نے کشمیر کالونی راہوالی میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ مرزا نثار بیگ کے دفتر میں معززین علاقہ سے ملاقات کی اور کشمیرکالونی میں عوام کو درپیش مسائل کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر معززین نے کشمیر کالونی میں سوئی گیس کی بندش اور واٹر سپلائی سکیم کا باقاعدہ نظام مہاجرین کے لیے نئی سوسائٹی کے قیام کے مطالبات کیے جس پر چوہدری جمال ناصر چیمہ نے اہل علاقہ کے کیے گئے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔