طاہرہ نجم کی سماجی ‘ فلاحی خدمات ناقابل فراموش حمیدہ خانم
ملتان( سماجی رپورٹر ) معروف سماجی رہنما اکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ طاہرہ نجم ملتان کی سماجی خدمات میں روشن نام اور قابل فخر خاتون سماجی رہنما ہیں انکی کمیونٹی کے لئے سماجی فلاحی خدمات فراموش
نہیں کی جا سکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طاہرہ نجم کو انر ویل کلب ملتان مڈٹاؤن کا تیسری بار صدر منتخب ہونے پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے عاصمہ ارسلان،زہرہ سجاد زیدی،انیلہ عبید،بلقیس زاہد،انعم ضیاء کے ہمراہ گلدستہ اور مٹھائی پیش کی ۔