وزیراعظم آئندہ ماہ میلسی کا دورہ کر کے مزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینگے: اورنگزیب کھچی
میلسی (تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات کے دوران انہیں دورہ میلسی کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے اور فروری کے وسط میں وزیر اعظم متوقع طور پر میلسی کا دورہ کریں گے اور مزید ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں محمد جاوید خان جوئیہ اور محمد زبیر خان جو ئیہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کے باعث میلسی میں ریلوے پارک کی منظوری ممکن ہو ئی اور 6ماہ کی قلیل مدت میں ریلوے سٹیشن کے قریب واقع 10ایکڑ ریلوے اراضی پر خوبصورت پارک بنا یا جائے گا انہوں نے کہا کہ میلسی میں تاریخی ترقیاتی پیکج تحریک انصاف کی مو جودہ حکومت نے منظور کیا شہریوں کی تما م محرومیاں ختم کر کے دم لیں گے ۔