بدکاری کا الزام بھائی نے بہن کو قتل کردیا
قاضی احمد( نامہ نگار) قاضی احمد کے گاؤں حسو کھوسو میں بھائی منور کھوسو نے کارو کاری کے الزام میں اپنی کنواری بہن ناہیدہ کھوسو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا