پہلے سلام‘ پھر کلام‘ پولیس کو اخلاقیات کا درس
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے بطور ایس ایس پی لاڑکانہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، چارج سمبھالتے کے بعد انہوں نے پولیس افسران و جوانان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے بلند اخلاق سے پیش آنے کو یقینی بنایا جائے، پہلے سلام پھر کلام، قانون پسندوں کو چھیڑنا نہیں اور قانون شکن عناصر کو چھوڑنا نہیں، کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے، بدمعاشوں اور بھتاخوروں سمیت تمام کرمنلز کی گرفتاریوں کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اہم ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون نے معاشری میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس کو اختیارات دیئے ہیں جبکہ ریاست نے وسائل دیئے ہیں جن وسائل اور اختیارات کی موجودگی میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں دفاتر یا تھانوں پر آنے والے سائلین سے بہتر رویا اپنائیں اور آنے والے سائلین کے بنادیر مسائل حل کرنے کے لیے دائرہ قانون میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں، دوسری جانب ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع کے اندر امن امان کو برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں، اجلاس کے دوران ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے حدود کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع کے اندر اشتہاریوں، روپوش اور سرگرم ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت کاروائیاں کی جائیں۔