کسانوں سے اظہار یکتجی ،جیالے سڑکوں پر نکل آئے
جعفرآباد(عزیز الرحمن مری) یوریا کھاگئے ‘چینی کھاگئے ‘اب گندم کھانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے نیازی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بلوچستان سے خیبر تک کسان آباد کار طبقہ کے ساتھ یک جہتی کااظہار کیا جارہاہے پی پی بلوچستان کے صدر وسابق وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی کا ٹریکٹر مارچ کے دوران مظاہرین سے خطاب جیے بھٹو کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔ جعفرآباد میں بھی کسان بھائیوں سے یک جہتی کااظہار کرنے کے لیے پی پی کے صوبائی صدر وسابق وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی کی قیادت میں انکی رہائش گاہ کشمیر کوٹ سے ٹریکٹر مارچ ریلی نکالی گئی ریلی میں پی پی کے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیرہ اللہ یار میں پی پی ضلع جعفرآباد کے صدر سید عبداللہ شاہ نے ریلی کا استقبال کیا ریلی ڈیرہ اللہ یار کے کوئٹہ روڈ عدالت روڈ سے ہوتی ہوئے جمالی بائی پاس پہ پہنچی جہاں ٹریکٹر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی کاکہناتھا کہ عمران حکومت کی وجہ سے مہنگائی کاطوفان برپا ہے پہلے چینی ‘پھر یوریا اب گندم کابحران پیدا کردیا گیا ہے موجودہ حکومت ہر چیز چٹ کررہی ہے آج ہم بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سڑکوں پر نکل کھڑے ہوئے ہیںاپنے کسان بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کااظہار کررہے ہیں آج بلوچستان کے کونے کونے تحصیل ضلعوں ڈویژن اور صوبائی سطح پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں آج گندم کی فصل تیار ہونے کو ہے پانی موجود ہے لیکن یوریا نہیں مل رہی ہے حکومت کھا گئی ضلعی انتظامیہ اور ڈیلروں نے غائب کردیا انکاکہناتھا کہ 6 فروری کو آصف زرداری نصیرآباد کادورہ کررہے ہیں دورے میں بلوچستان بھر سے مختلف سیاسی شخصیات معتبرین شرکت کرکے شمولیت اختیار کریں اور آئندہ الیکشن میں بلوچستان سمیت وفاق میں بھی پی پی حکومت بنائے گی۔