پریس کلب نوشہرو فیروز کے الیکشن رہنمائوں کی منتخب ارکان کو مبارکباد
دریا خان مری (نامہ نگار) پریس کلب نوشہرو فیروز کے الیکشن چیئر مین ممتاز سولنگی اور ممبران غلام مرتضی تگر قاضی ذوالفقار اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد موسی گوندل کی نگرانی میں ہوئے جس میں اکثریت سے گل مورو جرنلسٹس یپینل کے امیدوار زاہد راجپر صدر علی محمد چنہ سینئر نائب صدر نائب صدر محبوب کلہوڑو عطا حسین سموں جنرل سیکریٹری فقیر میہر علی بیہن ڈپٹی جنرل سیکریٹری مظہر خاصخیلی خزانچی قاضی اعجاز آفس سیکریٹری عرفان علی میمن پریس سیکریٹری جاوید سومرو آڈیٹر کے عہدے پر کامیاب ہو گئے جب کہ صحافیوں سیاسی سماجی رہنماوں نے بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچ کر نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کیا جبکہ پریس کلب در یا خان مری کے عہدیداران نے نوشہرو فیروز پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔