ؒٓلانج ڈوبنے سے جاں بحق ماہی گیروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کراچی (نیوز رپورٹر)سمندر میں تیز ہوائوں کے سبب ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ماہی گیروں کے خاندانوں میں فوری امدادی رقوم مہیا کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی ہدایت پر گزشتہ روز سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ہونیوالے ابراہیم حیدری کے رہائشی4ماہی گیروں عبدالرحمن عرف کاکا ولد سعید حسین،محمد رفیق ولد خیرالامین،کامران ولد نور اسلام،فریداللہ اورفشری کے رہائشی جاں بحق ماہی گیر غوث الرحمن ولد نادر خان کے غم زدہ خاندانوں کو فوری امدادی رقوم مہیا کی گئیں۔امدادی رقوم کوآرڈینیٹراحمد مجتبی بھٹی نے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیں۔اس موقع پر عدیل جاموٹ،حیدر جاموٹ،مارکیٹ منیجر ناصر بونیری،اسسٹنٹ پی آر اوصلاح الدین شیخ بھی موجود تھے۔