ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کے صدر ڈاکٹر مجیداللہ قادری کی والدہ کا انتقال
کراچی (نیوز رپورٹر)بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ادارہ تحقیقات امام احمد رضاکراچی کے صدر، سابق ڈین فیکلٹی آ ف سائنس کراچی یونی ورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری کی والدہ اور شیخ حمید اللہ قادری حشمتی کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیںاور گزشتہ روزبعد مغرب نماز جنازہ کی ادائیگی کر کے سپرد خاک کردیا گیا۔ دریں اثنا ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کی مجلس عاملہ منظور حسین جیلانی، مفتی سید زاہد سراج القادری، ڈاکٹر محمد یونس قادری، مفتی محمد ندیم صدیقی،محمد حامد حسین قادری کریمی ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری، مولانا محمد ندیم اخترالقادری،محمد امتیاز فاروق،صوفی مقصود حسین اویسی،محمد مصطفی لطیف قادری،سید محمد اطہر ظفر قادری، سید محمد خالد قادری،محمد طحہ کیعلاوہ دنیا بھر کے ممتازاہل علم و فن، علما و مشایخ، دینی و فلاحی اداروں کے سربراہان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افرادنبیرئہ اعلی حضرت مولانامنان رضا خاں (ناظم اعلی جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف، انڈیا)،مولانا محمد ارسلان رضا خاں الازہری(مرکزی دارالافتابریلی شریف انڈیا) علامہ مفتی عبدالرحیم نشتر محمدفاروقی(مدیر سنی دینا،بریلی شریف انڈیا) مولانا محمد فردین رضوی(بریلی شریف انڈیا) مولانا صاحبزادہ ابوالسرور محمد مسرور احمد نقشبندی‘ مولانا محمد مختار اویسی رضوی‘ محمد شاہد رضا ہندی(قاہرہ ،مصر)‘ مفتی علی اصغر قادری عطاری(رکن رویت ہلال کمیٹی) علامہ محمد حسن علی رضوی بریلوی‘ علامہ الطاف حسین رضوی(انڈیا) مولانا محمد بشیر فاروق قادری(چیئرمین سیلانی ویلفیئر کراچی) علامہ شاہ عبدالحق قادری(جماعت اہل سنت کراچی) مولانا سید محمد اللہ رکھا ضیائی و مولانا سید محمد مبشر قادری(انجمن ضیائی طیبہ کراچی) ڈاکٹر حافظ محمد سہیل شفیق(جامعہ کراچی) مولانا محمد کلام رضوی(انڈیا) مفتی عبدالخبیر مصباحی(انڈیا) علامہ محمد آل مصطفی رضوی(انڈیا) مولانامحمد اعجاز رضوی(انڈیا)مولانامحمد منیر رضا قادری (مجلس رضا ،لاہور) مولانا محمد غلام عباس قادری مدنی،پروفیسر ضیغم سرفراز احمد (برطانیہ) مولانا شاہد القادری(کلک ،انڈیا) مولانا محمد گل فراز مدنی( فیضان مدینہ کراچی) مولانا ایس ایم بریلوی(امریکہ) محمد طارق آزاد(اردو ڈکشنری بورڈکراچی) مولانا قاضی نورالاسلام(آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی)انجینئر محمد اعظم خاں( لاہور) محمد کاشف رضا(مدیر پنجاب پوسٹ،لاہور) ڈاکٹر محمد مالک(ڈیرہ غازی خان) ڈاکٹرمحمدناصر الدین صدیقی(جامعہ کراچی) مولانا عتیق الرحمن(مالیگاوں، ممبئی،انڈیا) مولانا سید صابر حسین شاہ (اٹک) مفتی محمد شہزاد نقشبندی (لاہور) مفتی محمد اسلم رضا تحسینی میمن(مفتی محکمہ اوقاف، دبئی) مولانا غلام مصطفی رضوی(نوری مشن ممبئی ،انڈیا) مولانا سید عبداللہ قادری(واہ کینٹ)خان افسر خان قادری(اسلام آباد) محمد افضل حسین نقشبندی، علامہ حافظ عبدالباسط صدیقی قادری(شاہی امام شاہجہانی مسجد ٹھٹھہ) وغیرہ نے پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری، ان کے بھائی شیخ وحیداللہ قادری،شیخ رشیداللہ قادری اور ان کے اہل خانہ سے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جمیع لواحقین کو دولت صبر سے نوازیں۔آمین