اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا اعلامیہ
کراچی (نیوز رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم منگل 25 جنوری سے جمعرات 24فروری تک وصول کیے جائیں گے۔ خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈکے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجوں کے نمائندے اپنے پرنسپل کے تصدیقی خط کے ساتھ پیر24 جنوری سے متعلقہ سیکشن سے اپنے کالج کی مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔