مراکش کے سفیر کی ملاقات ، تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں : آرمی چیف
اسلام آباد(خبر نگارخصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مختلف شعبوں میں مراکش کے ساتھ تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ مراکش کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ مراکش کے سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔