مسلم لیگ (ن)بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،منور رضا
کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما لیبرونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضاکہاہے کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مسلم لیگ(ن) نااہل ٹولے کوشکست سے دوچار کردیگی، پارٹی کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچا ئیں،موجودہ حالات میں پاکستان اور ملکی عوام مزید سلیکٹڈ اور نااہل ٹولے کوبرداشت نہیں کرسکتی اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ(ن) کومنتخب کرکے نااہل ٹولے سے نجات پائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور رضا نے زور دیاکہ کارکن مسلم لیگ(ن) کو فعال بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور قائد میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی کیونکہ اب عوام اور پاکستان مزید نااہل ونالائق حکمرانوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے نااہل وزیراعظم نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیاہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے نکالنے کا واحد راستہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں مضمر ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے ۔