جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفرحسین کو صدمہ
کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفرحسین کے والدسید ظہورحسین انتقال کر گئے ،مرحوم کی نمازجنازہ پیر کو بعد نمازظہرمسجد خیرالعمل انچولی میں اداکی گئی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔