ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے بغیر کامیابی ممکن ‘ اسلم فاروقی
کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے والی تنظیموں کی کامیابی ماضی کی غلطیوں کو دھرنے کے بجائے ماضی کے تجربوں سے سبق سیکھنے میں ہے لیکن افسوس ہے کہ بعض مہاجر تنظیموں نے ماضی کی غلطیوں سے اب تک سبق نہیں سیکھا ہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی تیسری نسل کو تباہ کرنے کے بعد چوتھی نسل کو خاک و خون میں نہلا نے کی حماقت کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس سے مزید نقصان کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حکومت کے متعصبانہ رویے کے خلاف مہاجر تنظیموں کے ردعمل پر تبصرے کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مہاجر تنظیموں کو چاہئے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی نئی نسل اور آئندہ نسلوں کی بقا کے لئے مفادات کی سیاست ترک کر کے سنجیدہ سیاست کی روایت قائم کریں اور سندھ حکومت کے متعصبانہ رویے کے خلاف پر امن جدوجہد کریں۔ وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی نشانی ہے اس لئے ہمیں اس کی حفاظت کے لئے وطن عزیز میں بسنے والی مختلف قوموں کو متحد و منظم کر نے کا فریضہ ادا کرنا ہوگا اور سب کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ارباب اختیار سے ہے جنہوں نے ہم بانیان پاکستان کی اولادوں کا استحصال تاحال بند نہیں کیا ہے اور وطن عزیز کے قیام کو 74 سال ہو جانے کے باوجود بانیان پاکستان کی اولادوں کو وطن عزیز کی دیگر اکائیوں کے ساتھ گنتی میں شامل نہیں کررہے ہیں۔