صوبوں کی لکیروں میںتبدیلی ناگزیرہوچکی:الطاف شکور
کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ بہتر طور پر انتظامی امور چلانے کے لئے صوبوں کی لکیروں کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام صوبے ڈویژ ن کی سطح پربنائے جائیں۔ پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کی میتنگ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین اور پی کیو آئی کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہزبان ، قومیت یا علاقائیت کی بنیاد پر صوبوں کا قیام ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ ہر طرف صوبوں کی بات ہوگی جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی۔ اصل حل انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام ہے۔ اس سے وفاق مضبوط ہوگا اور علاقائی فرسٹریشن میں کمی آئے گی۔ اٹھارویں ترمیم نے جس طرح صوبوں کو خودمختاری دی ہے بالکل اسی طرح اگر ضرورت پڑے تو انیسویں ترمیم بھی کی جائے تاکہ شہروں کو بھی خود مختاری مل سکے۔چھوٹے صوبے بن گئے تو ان میں ترقی کے لئے مسابقت کی دوڑ شروع ہوجائے گی جس سے ملک ترقی کرے گا۔ چھوٹے صوبے ریاست کو بلیک کرنے والے سیاستدانوں سے نجات کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ پاکستان کو بچانے کے لئے بڑے فیصلے کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ورنہ درندہ صفت بین الااقوامی اور مقامی مافیاز پاکستان کو تر نوالہ بنا کر نگل جائیں گے۔