کے یو جے الیکشن، پروگریسیو پینل اہم عہدوں پر بلامقابلہ کامیاب
کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2022میں پروگریسیو پینل صدر جنرل سیکریٹری خازن اور جوائنٹ سیکریٹری کی نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب ہوگیا۔ نائب صدور، مجلس عاملہ کی سات نشستوں اور ڈیلیگیٹس کی 25نشستوں پر ووٹنگ 29جنوری کو ہوگی کے یو جے کی الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق صدر کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فہیم صدیقی، خازن کے عہدے پر لیاقت رانا، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر یونس آفریدی اور سمیر قریشی بلامقابلہ منتخب ہوگئے نائب صدرکی دو نشستوں پر اعجاز شیخ، جاوید قریشی اور آصف شیخ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر دس اور ڈیلیگیٹس کی 25نشستوں پر 43امیدوار ابھی میدان میں ہیں جن کیلئے پولنگ ہفتہ 29جنوری کو کراچی پریس کلب میں ہوگی۔