سیدنا صدیق اکبر کانفرنس آج ہو گی‘ کارکنان شرکت کریں،ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کردیں،انتہاپسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں،مہنگائی کا طوفان روکنے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو بیرونی مداخلت مسترد کرنا ہوگی،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے،صحت،تعلیم،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے بلند بانگ دعوئے کرنے والے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ تو دور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی نہیں بناسکے،حکمران کسی بھی شعبے میں اپنی کارکردگی دیکھانے میں ناکام ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام طبقات کو بلا تفریق اپنی خدمات پیش کرنا ہوں گی،ہم بلا تفریق رنگ و نسل اور برادریوں کی تقسیم کے بغیر اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے یکجاہوکرتمام اکائیوں کو جدوجہد کرنا ہوگی،کرپشن،دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو مصلحت کی بجائے سخت ترین احتساب کرنا ہوگا،بدعنوان کسی بھی صف میں ہوں عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے،آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر کرپشن اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے،عوام کے حقوق غصب کرنیوالوں کا عوام محاسبہ کرنا جانتے ہیں،ملک کو ترقی اور مضبوط جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انصاف کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔